ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ کا غیر قانونی مہاجرین کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ

ٹرمپ کا غیر قانونی مہاجرین کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ

Mon, 25 Jun 2018 19:12:08    S.O. News Service

واشنگٹن،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکا میں امیگریشن کے معاملے میں ایک نئی پیش رفت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین کو عدالت سے رجوع کیے بغیر فوری طور پر اْن کے اپنے ملکوں کو واپس بھیجا جائے۔اس حوالے سے ٹرمپ نے اپنی 3 ٹوئیٹس میں کہا کہ امریکا کو مہاجرین کے دھاوے کا سامنا ہے۔ انہوں نے ہجرت سے متعلق موجودہ پالیسیوں کو سکیورٹی کے لیے ضرر رساں شمار کرتے ہوئے ڈیموکریٹس پر زور دیا کہ وہ ہجرت سے متعلق حالیہ قوانین کی اصلاح کے لیے تعاون کریں۔ ٹرمپ کے مطابق ہجرت کے ارادے سے آنے والے بچوں کی اکثریت اپنے خاندانوں کے بغیر ہوتی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ "ہماری امیگریشن پالیسی دنیا میں ایک مذاق ہے۔ یہ ہر اْس شخص کے لیے غیر منصفانہ ہے جو نظام کے ساتھ قانونی طریقے سے چل کر کئی برس تک اپنی باری کا انتظار کرتا ہے ۔امریکی صدر نے بدھ کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا تھا س کے تحت امریکا میں غیر قانونی طور آنے والے خاندانوں کو علاحدہ نہیں کیا جائے گا بلکہ بچوں کو والدین کے ساتھ ہی حراستی مراکز میں رکھا جائے گا۔اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں خاندانوں کو علاحدہ ہوتا ہوا دیکھنا اچھا نہیں لگتا۔ البتہ ٹرمپ نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے امریکا آنے والوں کے لیے عدم برداشت کی پالیسی جاری رکھی جائے گی۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اْن والدین کے خلاف قانونی اقدامات کا سلسلہ روک دے گی جو اپنے بچوں کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہوئے۔


Share: